Sunday, September 25, 2022

اپوزیشن شوق سے تحریک عدم اعتماد لائے، فواد چودھری کا چیلنج

اپوزیشن شوق سے تحریک عدم اعتماد لائے، فواد چودھری کا چیلنج
February 19, 2022 ویب ڈیسک

پنڈدادنخان (92 نیوز) وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چودھری نے چیلنج کرتے ہوئے کہا اپوزیشن شوق سے تحریک عدم اعتماد لائے۔

ہفتہ کے روز پنڈدادنخان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت کو وفاق یا پنجاب میں کوئی خطرہ نہیں، پاکستان میں عمران خان کے لیول کا کوئی آدمی نہیں ہے۔

فواد چودھری نے کہا کہ اپوزیشن والے عدم اعتماد نہیں لا سکیں گے جہانگیر ترین پارٹی کے ساتھ ہیں، وہ نہیں سمجھتے جہانگیرترین کوئی ایسا فیصلہ کریں جس سے پارٹی کو نقصان ہو۔ مراد سعید نے قانونی چارہ جوئی کا اچھا فیصلہ کیا۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا دورہ روس گیم چینجر ثابت ہوگا، دورہ چین میں وزیراعظم کا شاندار استقبال کیا گیا۔