Thursday, December 8, 2022

اپوزیشن پراپیگنڈہ کر کے عوام کو گمراہ نہیں کر سکتی، عثمان بزدار

اپوزیشن پراپیگنڈہ کر کے عوام کو گمراہ نہیں کر سکتی، عثمان بزدار
March 13, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ اپوزیشن پراپیگنڈہ کر کے عوام کو گمراہ نہیں کر سکتی۔

وزیراعلیٰ پنجاب سے مختلف اضلاع کے ارکان پنجاب اسمبلی نے ملاقاتیں کیں، عثمان بزدار سے ملاقات کرنے والوں میں عبدالرحمان خان، عادل پرویز گجر، گلریز گوندل، عمر فاروق اور رانا شہباز شامل ہیں۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ بزدار بولے کہ اپوزیشن ساڑھے 3برس سے واویلا مچا رہی ہے، انہوں نے کہا کہ ترقی کے سفرمیں روڑے اٹکانے والوں کو کچھ حاصل نہیں ہوگا۔

عثمان بزدار نے کہا کہ اپوزیشن پراپیگنڈہ کر کے عوام کو گمراہ نہیں کر سکتی، اپوزیشن والے عدم استحکام پیدا کرکے دشمن کا ایجنڈا پورا کرنا چاہتے ہیں۔