Thursday, March 28, 2024

اپوزیشن واویلا کرنے کی بجائے عوامی مینڈیٹ کا احترام کرے، چودھری پرویزالہٰی

اپوزیشن واویلا کرنے کی بجائے عوامی مینڈیٹ کا احترام کرے، چودھری پرویزالہٰی
July 30, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کا کہنا ہے اپوزیشن واویلا کرنے کی بجائے عوامی مینڈیٹ کا احترام کرے۔

چودھری پرویزالہٰی نے کہا اپوزیشن آئندہ بھی سرپرائز کیلئے تیار رہے۔ پنجاب اسمبلی کے اسپیکر کے انتخاب میں جیت عمران خان کے بیانیے کی فتح ہے۔ پنجاب کے غیرقانونی طور پر چھینے گئے مینڈیٹ کو جمہوری انداز میں واپس لیا۔ پنجاب سے فسطائیت کا خاتمہ ہوگیا، یہ عوام کی فتح ہے۔ عوامی خدمت کا سفر وہیں سے شروع ہو گا جہاں سے روکنے کی مذموم کوشش کی گئی۔

چودھری پرویز الٰہی نے کہا ترقی جعلی مینڈیٹ سے نہیں بلکہ حقیقی مینڈیٹ سے ہوتی ہے۔ ہم نے ہمیشہ آئین اور قانون کا احترام کیا ہے۔ صوبے کو صحیح معنوں میں جمہوری انداز سے چلائیں گے۔