اپوزیشن نے پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ عوام کا معاشی قتل قرار دیدیا

لاہور / کراچی (92 نیوز) اپوزیشن نے پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ عوام کا معاشی قتل قرار دے دیا۔ اپوزیشن لیڈر شہبازشریف اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا۔
اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کا کہنا ہے عمران نیازی نے عوام کے ساتھ ظلم کیا، بدترین اور ظالمانہ طریقے سے مہنگائی میں اضافہ کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ غربت اور بے روزگاری حکومت کی نااہلی اور کرپشن کا نتیجہ ہے۔
ادھر چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو بولے بجلی اور گیس کے بعد پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ عوام کی جیب پر ڈاکہ ہے، وزیراعظم نے ملک آئی ایم ایف کو گروی رکھ دیا، فیصلے بیرون ملک میں ہورہے ہیں۔