Wednesday, May 8, 2024

اپوزیشن کیخلاف بولنے والے رات کو فون کرکے کہتے ہیں ہمارے لئے جگہ بناؤ، ہم عمران خان سے تنگ ہیں، احسن اقبال

اپوزیشن کیخلاف بولنے والے رات کو فون کرکے کہتے ہیں ہمارے لئے جگہ بناؤ، ہم عمران خان سے تنگ ہیں، احسن اقبال
February 23, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) لیگی رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے دن میں اپوزیشن کیخلاف بولنے والے رات کو فون کرکے کہتے ہیں ہمارے لئے جگہ بناؤ، ہم عمران خان سے تنگ ہیں۔

 اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں احسن اقبال نے کہا تین سال ہو گئے، حکومت کرپشن ثابت نہیں کر سکی۔ عمران نیازی کی اپنی کرپشن فارن فنڈنگ میں ثابت ہوئی۔ یہ تو تحائف کا حساب نہیں دے سکے۔ یہ صرف انتقام کی سیاست کر سکتے ہیں۔ کل تک یہ پیکا کو بھی کالا قانون کہتے تھے۔

احسن اقبال نے دعوی کرتے ہوئے کہا عمران نیازی کی گیم ختم ہو چکی ہے۔ تحریک عدم اعتماد کیلئے جس سے بھی رابطہ کیا مثبت ردعمل ملا۔ مزید بولے الیکشن کمیشن آرڈیننس بلدیاتی اداروں میں وزرا کو جھونکنے کیلئے لایا گیا۔

قبل ازیں احسن اقبال کا کہنا تھا وزیراعظم سیاسی رشوت کے طور پر وزارتیں بانٹ رہے ہیں۔ پاکستان کی سب سے بڑی کابینہ عمران نیازی کی ہے، اب حکومت وفاق اور پنجاب کابینہ میں مزید توسیع کر رہی ہے۔ کابینہ میں توسیع کا مطلب حکومت وزارتیں بانٹ رہی ہے۔ وزارتیں بانٹنے کیلئے انکے پاس پیسے ہیں، عوام کو ریلیف دینے کیلئے پیسے یا وسائل نہیں۔