Thursday, April 25, 2024

اپوزیشن کی جانب سے کوئی ٹف ٹائم نظر نہیں آتا، شیخ رشید

اپوزیشن کی جانب سے کوئی ٹف ٹائم نظر نہیں آتا، شیخ رشید
January 16, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیرِداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ اپوزیشن کی جانب سے کوئی ٹف ٹائم نظر نہیں آتا، دو نہیں تین مارچ کرلیں کچھ نہیں ہو گا۔

اتوار کے روز راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ حکومت کے خلاف عدم اعتماد والے دن اپوزیشن کے 26 ارکان کم ہوں گے۔ باتیں کرنے والے چھانگا مانگا کی پیداوار ہیں۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ شہبازشریف عمران خان کے لیے ڈراؤنا نہیں سہانا خواب ہیں، برفباری میں مری نہ جاتا تو 23 کی بجائے زیادہ آدمی مرجاتے۔

شیخ رشید بولے کہ حکومت اپنی پانچ سالہ آئینی مدت پوری کرے گی اور عوام کی خدمت کا ایجنڈا جاری رکھے گی۔ ماضی کے حکمرانوں نے قومی خزانے کو لوٹا جب کہ وزیراعظم عمران خان دانشمندانہ فیصلوں کے ذریعے قومی معیشت کو مضبوط کرنے اور مہنگائی سے نمٹنے کے لیے پرعزم ہیں۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ معیشت کے معاملے پر وزیر داخلہ نے کہا کہ فنانس ترمیمی بل 2021-22 کی منظوری حکومت اور اس کے اتحادیوں کی بڑی کامیابی ہے۔