Friday, April 19, 2024

اپوزیشن کپتان کی چال میں آ گئی، اب دیکھنا یہ ہے کہ ان کے ساتھ ہوتا کیا ہے، عمران خان

اپوزیشن کپتان کی چال میں آ گئی، اب دیکھنا یہ ہے کہ ان کے ساتھ ہوتا کیا ہے، عمران خان
March 15, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے اپوزیشن کپتان کی چال میں آ گئی ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ ان کے ساتھ ہوتا کیا ہے۔

اسلام آباد میں اوورسیز کنونشن سے دھواں دار خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے اپنے مخالفین کو خوب آڑے ہاتھوں لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن والوں نے تحریک عدم اعتماد لا کر ان کی کئی مشکلات کم کر دیں۔ انہوں نے کہا کہ مخالفین کو ہرمحاذ پر شکست ہو گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ تین کٹھ پتلیاں اکٹھی ہو گئی ہیں اور ان کے نشانے پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ یہ سن سن کرتنگ آچکے ہیں کہ ان کی حکومت آج گئی کہ کل گئی۔

وزیراعظم نے ذوالفقارعلی بھٹو کو ایک خوددار لیڈر قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کی غیرت کے لیے کھڑے ہوتے تھے۔ وزیراعظم نے وضاحت کی کہ مولانا فضل الرحمان کا نام ڈیزل انہوں نے نہیں ن لیگ کے ایک لیڈر نے رکھا تھا۔