Saturday, April 27, 2024

اپوزیشن کے پاس نمبرز پورے ہوتے تو یہ عدم اعتماد میں ایک سیکنڈ بھی نہ لگاتے، حسان خاور

اپوزیشن کے پاس نمبرز پورے ہوتے تو یہ عدم اعتماد میں ایک سیکنڈ بھی نہ لگاتے، حسان خاور
February 22, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور کا کہنا ہے اپوزیشن کے پاس نمبرز پورے ہوتے تو یہ عدم اعتماد میں ایک سیکنڈ بھی نہ لگاتے۔

حسان خاور نے کہا اگر اپوزیشن کے نمبرز پورے تھے تو یہ اتنے دنوں سے در بدر کی ٹھوکریں کیوں کھا رہے ہیں۔ ان کی سوچ بے ربط ، مستقبل کا کوئی پلان نہیں۔ اپوزیشن کو اگلے الیکشن تک اسی تنخواہ میں گزارا کرنا پڑے گا۔

انہوں نے کہا بلاول ن لیگ سے وزیراعظم چاہتے ہیں۔ ن لیگ نئے الیکشن میں جانا چاہتی ہے۔ بڑھکوں کے بعد اپوزیشن کے غبارے سے ہوا نکل رہی ہے۔ اپوزیشن کے پاس جھوٹ اور  پراپیگنڈہ کے سوا عوام کو دکھانے کیلئے کچھ نہیں۔ سندھ میں ڈاکو راج ہے اور پیپلزپارٹی عدم اعتماد کے خواب دیکھ رہی ہے۔ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کے انقلابی اقدامات سر چڑھ کر بول رہے ہیں۔