Friday, April 26, 2024

اپوزیشن کا نمبرگیم پوری ہونے تک تحریک عدم اعتماد جمع نہ کرانے کا فیصلہ

اپوزیشن کا نمبرگیم پوری ہونے تک تحریک عدم اعتماد جمع نہ کرانے کا فیصلہ
February 14, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) اپوزیشن جماعتوں نے نمبرگیم پوری ہونے تک تحریک عدم اعتماد جمع نہ کرانے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کا کہنا ہے، ان کے پاس ابھی نمبرز پورے نہیں، پیپلزپارٹی کی تحریک قومی اسمبلی میں رواں ہفتے جمع کرانے کی تجویز تھی۔

اپوزیشن کی تمام جماعتوں کے ارکان کی تعداد163 ہے، حکمران اتحاد کو 179 ارکان کی حمایت حاصل ہے۔

پی ڈی ایم تحریک عدم اعتماد کو کامیاب بنانے کے لئے کمیٹی بھی نہ بنا سکی۔ اپوزیشن کو تحریک جمع کرواتے وقت وزیراعظم کے خلاف باقاعدہ ایجنڈا دینا ہوگا۔