Friday, March 29, 2024

اپوزیشن کا اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف بھی عدم اعتماد کی تحریک لانے کا منصوبہ

اپوزیشن کا اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف بھی عدم اعتماد کی تحریک لانے کا منصوبہ
March 12, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - اپوزیشن نے اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف بھی عدم اعتماد کی تحریک لانے کا منصوبہ بنا لیا۔

وزیر اعظم کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی اپوزیشن کے نشانے پر آ گئے۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی وزراء اور حکومتی اراکین سے ملاقاتوں اور جانبداری پر سوالات اٹھا دیئے۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن نے اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف بھی عدم اعتماد کی تحریک لانے کا منصوبہ تیار کر لیا۔ اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پر سو سے زائد اپوزیشن اراکین سے دستخط کروا لیے گئے۔ اپوزیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ  اسد قیصر کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک کسی بھی وقت جمع کروائی جا سکتی ہے۔ اپوزیشن نے الزام عائد کیا کہ اسپیکر اسد قیصر مسلسل ہمارے اراکین کو بھی ٹیلی فون کر کے ملاقات کے لیے بلا رہے ہیں۔ اسد قیصر غیر جانبدار نہیں رہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی  اسد قیصر کے خلاف عدم اعتماد جمع ہو گئی تو وہ قومی اسمبلی اجلاس کی صدارت نہیں کر سکیں گے ۔ اسد قیصر کی غیر موجودگی  میں وزیراعظم کے خلاف  پھرعدم اعتماد کی تحریک سے متعلق اجلاس کی صدارت ڈپٹی سپیکر کرینگے ۔