Saturday, May 4, 2024

اپوزیشن جماعتیں انسانی زندگیوں پر بھی پوائنٹ سکورنگ کرنے سے باز نہیں آئیں، وزیراعلیٰ بزدار

اپوزیشن جماعتیں انسانی زندگیوں پر بھی پوائنٹ سکورنگ کرنے سے باز نہیں آئیں، وزیراعلیٰ بزدار
January 13, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکہتے ہیں کہ اپوزیشن جماعتیں مخالفت برائے مخالفت میں انسانی زندگیوں پر بھی پوائنٹ سکورنگ کرنے سے باز نہیں آئیں۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار اپوزیشن کے رویئے پر نالاں ہیں، بولے اپوزیشن جماعتوں کا قومی ایشوز پر سیاست کرنا بے حسی اور سنگدلی ہے، دکھی انسانیت کو تنہاء چھوڑ کر سیاست کرنا انتہائی قابل مذمت ہے۔

مزید کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کو اپوزیشن بھی وہ ملی جسے قومی مفادات کا شعور ہے نہ ادراک، اپوزیشن جماعتوں نے پہلے اداروں کو متنازعہ بنانے کی مذموم کوشش کی۔ عثمان بزدار نے کہا کہ ان عناصر نے کورونا، ڈینگی اور مری واقعہ پر سیاست چمکانے کی کوشش کی۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے رہنماؤں کے سینے میں دل نہیں بلکہ اقتدار کی ہوس ہے، قوم کی تائید سے اپوزیشن کو ہر موقع پر ناکامی کا سامنا کرنا پڑا،ایک بار پھر اپوزیشن کو شکست ہوگی۔

وزیراعلیٰ کی ہدایت پر کوٹ ادو میں قبضہ مافیاء کے خلاف آپریشن،423 کنال اراضی و اگزار کرالی گئی۔ وزیراعلی عثمان کا کہنا ہے واگزار کرائی گئی سرکاری اراضی کو عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کے لئے استعمال میں لایا جائے گا۔