Friday, April 26, 2024

اپوزیشن حکومت کو گھر بھیجنے کیلئے کوشاں، قانونی ماہرین کی معاونت حاصل کرلی

اپوزیشن حکومت کو گھر بھیجنے کیلئے کوشاں، قانونی ماہرین کی معاونت حاصل کرلی
February 21, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92) حکومت کو کیسے گھر بھیجا جا سکتا ہے، اپوزیشن نے قانونی ماہرین کی معاونت حاصل کر لی، اپوزیشن تحریک عدم اعتمام کے علاوہ کون کون سےآپشنز استعمال کر سکتی ہے قانونی ماہرین نے اہم قانونی و آئینی آپشنز سے آگاہ کر دیا۔

اپوزیشن حکومت کو گھر بھیجنے کیلئے کوشاں ہے، اپوزیشن نے تحریک عدم اعتماد سمیت دیگر آپشنز پر غور شروع کر دیا۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن نے حکومت کے خاتمے کیلئے قانون ماہرین سے بھی صلاح مشورے شروع کر دئیے ہیں۔

قانونی ماہرین نے آگاہ کیا پارلیمانی طرز حکومت میں وزیراعظم اسوقت تک قائم رہ سکتا ہے جب تک اسے ایوان میں اکثریت کی حمایت حاصل ہو
حکمران اتحاد اسوقت سادہ اکثریت سے کھڑا ہے، اگرحکومت کے 10سے 15 ارکان استفے دیدیں تو حکومت کے پاس سادہ اکثریت نہیں رہے گی۔

استعفوں کے بعد وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہا جائے یوں اپوزیشن کا تحریک عدم اعتماد کے بغیر ہی ٹارگٹ پورا ہوجائے گا قانونی ماہرین کا مزید کہنا ہے اگر حکومتی ارکان کے استعفوں کے علاوہ اگر اتحادی حکومت کا ساتھ چھوڑ دیں تو بھی اپوزیشن اپنے مقصد میں کامیاب ہوسکتی ہے۔

قانونی ماہرین نے مزید واضح کیا ہے کہ استعفوں کے بعد اسپیکر کی صوابدید پر ہے کہ وہ استعفے کتنے عرصے میں قبول کرتے ہیں۔ قانونی ماہرین کی رائے کے بعد اپوزیشن حکومت کیخلاف کونسا آپشن استعمال کرتی اس کا حتمی فیصلہ جلد کیا جائے گا۔