Friday, May 17, 2024

اپوزیشن بوکھلاہٹ کا شکار، کرپشن بچانے کیلئے واویلا کررہی ہے، مُراد سعید

اپوزیشن بوکھلاہٹ کا شکار، کرپشن بچانے کیلئے واویلا کررہی ہے، مُراد سعید
March 6, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وفاقی وزیر مُراد سعید نے کہا کہ اپوزیشن بوکھلاہٹ کا شکار ہے، کرپشن بچانے کیلئے واویلا کررہی ہے۔

اتوار کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے لانگ مارچ پر ردعمل میں کہا کہ تاریخیں دینے والوں کے مقدر میں شکست ہی لکھی ہے۔

وفاقی وزیر بولے کہ اپوزیشن نے سرکس لگائی ہوئی ہے، اپوزیشن اپنی کرپشن بچانے کیلئے ایک ہوگئی، ان کو ہر محاذ پر شکست سے دوچار کیا۔ اپوزیشن کے شور کے باوجود پارلیمنٹ میں قانون سازی ہوئی۔

مُراد سعید نے کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی خودداری کی جانب گامزن ہے، ماضی کے حکمرانوں نےقوم کا استحصال کیا، ماضی کے حکمرانوں نے قوم کا استحصال کیا۔ ماضی میں حکمرانوں نے کبھی ڈرون حملوں کی مذمت نہیں کی۔

اُن کا کہنا تھا کہ ماضی کی حکومتوں کی غلط پالیسیوں کے باوجود عمران خان نےدرست فیصلے کئے، ماضی کی حکومتوں کی غلط پالیسیوں کے باوجود عمران خان نے درست فیصلے کئے۔

وزیراطلاعات فواد چودھری بولے فضل الرحمن کے 48 گھنٹے اور بلاول کے پانچ دن تو کاٹھ کا گھوڑا نکلے، آئندہ ہفتے میں اپوزیشن اپنی تحریک سمیت گھروں میں واپس چلی جائے گی، انکے تمام دعووں سے مکمل ہوا نکل جائے گی۔