Tuesday, April 16, 2024

اپوزیشن اوچھے ہتھکنڈوں سے باز رہے، انکی آخری آرام گاہ اڈیالہ جیل ہے، فرخ حبیب

اپوزیشن اوچھے ہتھکنڈوں سے باز رہے، انکی آخری آرام گاہ اڈیالہ جیل ہے، فرخ حبیب
February 17, 2022 ویب ڈیسک

منڈی بہاؤالدین (92 نیوز) وزیر مملکت فرخ حبیب کہتے ہیں کہ اپوزیشن اوچھے ہتھکنڈوں سے باز رہے، ان لوگوں کی آخری آرام گاہ اڈیالہ جیل ہے۔

جمعرات کے روز منڈی بہاؤالدین میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہبازشریف پرفردجرم عائد ہونے جارہی ہے، اپوزیشن کی جانب سے بلیک میلنگ کا سلسلہ جاری ہے، بلیک میلرزکا یہ ٹولہ حکومت کیخلاف سازش کیلئے سرگرم ہے۔

فرخ حبیب نے کہا ٹویٹر پر اخلاقیات سے گری ہوئی مہم مریم نواز کے حکم پر چل رہی ہے، مسلم لیگ ن جعل سازی میں ہمیشہ نمبر ون رہی ہے۔ حکومت کونہیں گرائیں گے، ایک دوسرے کو گرائیں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ عمران خان پانچ سال پورے کریں گے، آئندہ حکومت بھی ان کی ہوگی، دنیا میں مہنگائی کی وجہ سے پاکستان کو مہنگائی کا سامنا ہے، وزیراعظم نے جو بھی اقدامات کیے عوام کیلئے کیے۔ بل گیٹس نے صحت کے شعبے میں وزیراعظم کی کوششوں کو سراہا۔ کل کا جلسہ عظیم الشان ہوگا۔

وزیر مملکت اطلاعات نے کہا جیسے ہی عالمی سطح پر قیمتیں نیچے آئیں گی ہم فوری طور پرعوام کوریلیف دیں گے۔ دنیا میں مہنگائی کی وجہ سے پاکستان میں مہنگائی کا سامناہے۔ ہماری حکومت دس بڑے ڈیم بنارہی ہے۔