Thursday, March 28, 2024

اپنی کرسی بچانے کی خاطر آئین کا حلیہ بگاڑنے کی اجازت کسی کو نہیں دی جانی چاہیے، مریم نواز

اپنی کرسی بچانے کی خاطر آئین کا حلیہ بگاڑنے کی اجازت کسی کو نہیں دی جانی چاہیے، مریم نواز
April 3, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - نون لیگ کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے اپنی کرسی بچانے کی خاطر آئین کا حلیہ بگاڑنے کی اجازت کسی کو نہیں دی جانی چاہیے۔

مریم نواز نے ٹویٹ پیغام میں کہا اس جرم پر اگر پاگل اور جنونی شخص کو سزا نہ دی گئی تو آج کے بعد اس ملک میں جنگل کا قانون چلے گا۔ طاقت کے نشے میں دُھت عمران خان آج اپنے اوپر خودکش حملہ کر بیٹھا ہے۔ عمران کا ڈرامہ اور کہانی اب ہمیشہ کے لیے ختم انشاءالللہ!