Sunday, September 8, 2024

اپنی کرپشن چھپانے کیلئے عمران خان نے آئین شکنی کی، شاہد خاقان عباسی

اپنی کرپشن چھپانے کیلئے عمران خان نے آئین شکنی کی، شاہد خاقان عباسی
April 5, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - رہنماء ن لیگ شاہد خاقان عباسی کہتے ہیں اپنی کرپشن چھپانے کیلئے عمران خان نے آئین شکنی کی۔

منگل کے روز میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ آئین توڑنے والوں پر آرٹیکل 6 لگتا ہے، آئین توڑنے والوں کو ایسی سزاملنی چاہئے کہ آئندہ کوئی آئین شکنی نہ کرے۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان نے کہا کہ پاکستانی عوام کی نظریں سپریم کورٹ پر مرکوز ہیں، ماضی میں ہونیوالے فیصلوں کو لوگوں اور تاریخ نے قبول نہیں کیا۔ سپریم کورٹ میں پاکستان کی تاریخ کا اہم ترین کیس ہے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن ایک ثانوی حیثیت رکھتے ہیں، آج نہیں تو کل الیکشن تو ہونے ہی ہیں۔ مزید بولے کہ پنجاب میں کرپشن کی نظیر پاکستان میں نہیں ہے، بھونڈے طریقے سے پنجاب میں کرپشن ہوئی ہے۔ اب پنجاب میں بھی کوشش ہو گی کہ ووٹنگ نہ ہو۔

دوسری جانب اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا، اسپیکر اگر آئین کے خلاف جائے گا تو اس کے خلاف ایکشن ہو سکتا ہے، تحریک انصاف کا چھکا ان کے گلے بھی پڑ سکتا ہے۔