Friday, May 17, 2024

مجھے آج یا کل مرتضیٰ بھٹو کی طرح قتل کیا جا سکتا ہے، عمران خان

مجھے آج یا کل مرتضیٰ بھٹو کی طرح قتل کیا جا سکتا ہے، عمران خان
March 22, 2023 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پھر خدشے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے آج یا کل مرتضیٰ بھٹو کی طرح قتل کیا جا سکتا ہے۔

بدھ کو زمان پارک لاہور میں ویڈیولنک خطاب میں انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس کے پانچ اہلکاروں کو ان کے قتل کا ٹاسک سونپا گیا، انہیں اپنے خلاف مقدمات کی فکر نہیں، جیل جانے کو بھی تیار ہیں، کارکنوں کیخلاف ایسا کریک ڈاؤن جاری ہے جس کی مثال نہیں ملتی۔

عمران خان نے کہا کہ زمان پارک پر ایسے حملہ کیا گیا جیسے کوئی دہشت گرد چھپا ہو، پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں کوشش کریں گے پی ٹی آئی کو باہر کردیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی بولے کہ خطرہ ہے الیکشن ہوگیا تو ان کی سیاست ختم ہوجائے گی، صورتحال پر ہیومن رائٹس سمیت عالمی اداروں کو خط لکھ رہے ہیں۔

عمران خان نے مزید کہا کہ 25 مارچ کو مینار پاکستان کا جلسہ ریفرنڈم ثابت ہوگا، یہ وہ جلسہ ہوگا جس میں سب دیکھیں گے کہ پاکستان کہاں کھڑا ہے۔