Monday, May 6, 2024

اپر کچورا شنگریلا لیک پر سیاحوں کے ڈیرے، ٹھنڈی ہواؤں کے جھونکوں سے سیاحوں پر سحر طاری

اپر کچورا شنگریلا لیک پر سیاحوں کے ڈیرے، ٹھنڈی ہواؤں کے جھونکوں سے سیاحوں پر سحر طاری
April 27, 2022 ویب ڈیسک

سکردو (92 نیوز) - اپر کچورا شنگریلا لیک پرسیاحوں نے ڈیرے ڈال لیئے۔ سرسبز جھرنے ، برف پوش پہاڑ ،ٹھنڈی ہواؤں کے جھونکوں سے سیاحوں پر سحر طاری ہو گیا۔

شنگریلا کے محسورکن نظارے  سیاحوں کو اپنی جانب کھینچ لاتے ہیں۔ چیئرمین شنگریلا عارف اسلم خان کا کہنا ہے کہ سیاحت کی فروغ کے لئے وہ ہمہ وقت کوشاں ہے۔ سکردو اس وقت عالمی اور ملکی سیاحوں کا مرکز بن چکا ہے۔

ملکی اور غیرملکی سیاحوں کو شنگریلا کی جانب راغب کرنے کیلئے قومی ایئرلائن ، پاکستان ٹورازم انڈسٹری نمایاں کردار ادا کر رہی ہے۔