Thursday, October 6, 2022

آپ نے گھبرانا نہیں ہے، وزیر اعظم کا اپوزیشن کو مشورہ

آپ نے گھبرانا نہیں ہے، وزیر اعظم کا اپوزیشن کو مشورہ
February 21, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے آج اپوزیشن جماعتوں کو کہتا ہوں گھبرانا نہیں، جب حکومت سنبھالی تو نہایت مشکل ملکی حالات تھے اور اپنی کابینہ کو کہنا پڑتا تھا گھبرانا نہیں ہے۔

ای کامرس پورٹل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا پہلے ان کی کابینہ کے ارکان جلد پریشان ہوجاتے تھے جنہیں کہنا پڑتا تھا کہ گبھرانا نہیں،اب وہ یہ بات اپوزیشن سے کہیں گے۔

اُنہوں نے آئی ٹی سیکٹرمیں رجسٹرڈ فری لانسرز کے لیے زیروٹیکس کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بل گیٹس سے آئی ٹی سیکٹر میں ایڈوائزری کی درخواست دی اس بارے میں جلد خوشخبری دیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستانی نوجوانوں کو کبھی اوپر آنے کا موقع ہی نہیں ملا، جب بھی انہیں موقع ملا انہوں نے کامیابیاں حاصل کیں،انہوں نے کہا کہ آئی ٹی کے لیے بھی ایمرجنسی اقدامات اٹھا رہے ہیں۔