Wednesday, April 24, 2024

آپ کی کونسی کارکردگی ہے؟ قادر پٹیل کی مُراد سعید پر تنقید

آپ کی کونسی کارکردگی ہے؟ قادر پٹیل کی مُراد سعید پر تنقید
February 19, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) رہنماء پیپلزپارٹی قادر پٹیل نے وفاقی وزیر مُراد سعید کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔

پی پی رہنماء قادر پٹیل اپنے درعمل میں کہتے ہیں آپ کی کونسی کارکردگی ہے، حیدرآباد سکھر موٹروے شروع نہیں ہوسکی، ٹول ٹیکس 300 سے 1300 کرکے کہتے ہیں ریونیو میں اضافہ کردیا۔

اُنہوں نے کہا کہ ٹیکس اضافے کا عام آدمی پر بوجھ پڑتا ہے، آپ نے اپنی کارکردگی ایک دو لوگوں تک محدود کررکھی ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ ہمیں موقع دیں کار کردگی جانچنا ارکان پارلیمنٹ کا کام ہے، ہم تک کاکردگی پہنچے گی تو کچھ بتا سکیں گے۔