Friday, April 26, 2024

اورینج لائن منصوبے کی تمام بسیں کراچی بندرگاہ پہنچ گئیں

اورینج لائن منصوبے کی تمام بسیں کراچی بندرگاہ پہنچ گئیں
May 12, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - اورینج لائن منصوبے کی تمام بیس بسیں اور سندھ پیپلز انٹرا بس پروجیکٹ کی اننچاس بسیں کراچی بندرگاہ پہنچ گئیں۔

چین سے  بسوں کی پہلی فلیٹ گذشتہ شب کراچی بندرگاہ پہنچی۔ سندھ کے وزیراطلاعات شرجیل میمن کہتے ہیں بسیں کراچی پورٹ پر آچکی ہیں۔ آج تمام بسیں جہاز سے بندرگاہ پر منتقل ہو جائیں گی۔

انہوں نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں اورینج لائن منصوبے کی تمام بیس بسیں کراچی پہنچ گئی ہیں اور سندھ پیپلز انٹرا بس پروجیکٹ کی اننچاس بسیں بھی کراچی بندرگاہ پہنچ گئی ہیں۔ یہ بھی بتایا کہ باقی بسیں ایک ماہ کے دوران مرحلہ وار کراچی پہنچ جائینگی۔ شہری خوش ہیں کہتے ہیں اب آرام دے سفر مل سکے گا۔

سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ یہ بسیں جلد ہی سڑکوں پر نظرآئیں گی۔