نیو یارک (92 نیوز) - اوپیک کی پیداوار کم کرنے کے اعلان کے بعد تیل کی قیمتوں میں اضافہ جاری ہے۔
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں مزید ڈیڑھ ڈالر تک اضافہ ہو گیا۔ برطانوی برینٹ خام تیل کی قیمت میں فی بیرل ایک اعشاریہ چار صفر ڈالر کا اضافہ، قیمت چورانوے اعشاریہ سات چھ ڈالر ہو گئی۔ امریکی ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت میں ایک اعشاریہ ایک صفر ڈالر کا اضافہ، قیمت اٹھاسی اعشاریہ آٹھ چھ ڈالر ہو گئی۔
گزشتہ روز اوپیک نے امریکی دباؤ مسترد کرتے ہوئے تیل کی پیداوار میں کمی کا اعلان کیا تھا۔ اوپیک کا کہنا تھا تیل کی یومیہ پیداوار میں 20 لاکھ بیرل کمی کی جائے جو کے عالمی طلب کا 2 فیصد بنتا ہے۔ تیل پیداوار میں بڑی کمی کے اعلان کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں اضافہ ہو رہا ہے۔
اوپیک پلس تنظیم کا کہنا تھا کہ تیل پیداوار میں کمی کا فیصلہ عالمی معیشت اور تیل کی منڈی کے متعلق غیر یقینی صورت حال کے باعث لیا گیا ۔