Monday, December 4, 2023

اوپیک کے پیداوار بڑھانے کے اعلان کے بعد خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

اوپیک کے پیداوار بڑھانے کے اعلان کے بعد خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ
January 5, 2022 ویب ڈیسک

نیو یارک (92 نیوز) اوپیک کے پیداوار بڑھانے کے اعلان کے بعد خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔

برطانوی خام تیل کی قیمت 1.3 فیصد اضافے سے 80 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔ امریکی خام تیل کی قیمت  91 سینٹ  بڑھ کر 77 ٖڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی۔

ادھر امریکی اسٹاک مارکیٹ میں  فروخت کے دباؤ کے باعث ملا جلا رجحان رہا۔ ڈاؤجونز انڈیکس میں تیزی ،ایس اینڈ پی 500 اور نسڈیک انڈیکس گر گئے۔ ڈاؤ جونز انڈسٹریل انڈیکس میں 237.17 پوائنٹس کی تیزی آئی۔ انڈیکس36822.23 پوائنٹس پر پہنچ گیا ۔ ایس اینڈ پی 500 انڈیکس   3.19 پوائنٹس کی کمی سے  4793.37 پوائنٹس پر بند ہوا۔ نسڈیک کمپوزٹ انڈیکس   241 پوائنٹس کی کمی  سے  5590.85 پوائنٹس پر بند ہوا۔

 دوسری طرف عالمی مارکیٹ میں سونے ،چاندی اور پلاٹینم کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ سونے کی فی اونس قیمت   14.20 ڈالر  اضافے سے 1814.30 ڈالر ہو گئی ۔ چاندی کی فی اونس قیمت   0.30 سینٹ  کے اضافے  سے  23.11 ڈالر ریکارڈ کی گئی۔ پلاٹینم کے فی اونس ریٹ میں 16.47 ڈالر  کا اضافہ ، نئی قیمت   975.77 ڈالر پر پہنچ گئی ۔