Tuesday, April 23, 2024

اوپیک کا امریکی دباؤ مسترد کرتے ہوئے تیل کی پیداوار میں کمی کا اعلان

اوپیک کا امریکی دباؤ مسترد کرتے ہوئے تیل کی پیداوار میں کمی کا اعلان
October 6, 2022 ویب ڈیسک

نیو یارک (92 نیوز) - اوپیک نے امریکی دباؤ مسترد کرتے ہوئے تیل کی پیداوار میں کمی کا اعلان کر دیا۔

تیل کی یومیہ پیداوار میں 20 لاکھ بیرل کمی کی جائے جو کے عالمی طلب کا 2 فیصد بنتا ہے۔ تیل پیداوار میں بڑی کمی کے اعلان کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں  اضافہ ہو رہا ہے۔ امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی بھی ایک اعشاریہ 25 فیصد اضافے کے ساتھ  88 ڈالر فی بیرل پر فروخت ہو رہا ہے۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے اوپیک پلس کے اس فیصلے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ مغربی ذرائع ابلاغ  کے مطابق اوپیک پلس کے اس فیصلے سے تیل کی قیمت مزید بڑھے گی اور روس کو فائدہ پہنچے گا، ساتھ ہی روسی تیل کی قیمت کو فِکس کرنے کا مغربی ملکوں کا منصوبہ بھی کمزور  پڑ سکتا ہے۔

اوپیک پلس تنظیم کا کہنا ہے کہ تیل پیداوار میں کمی کا فیصلہ عالمی معیشت اور تیل کی منڈی کے متعلق غیر یقینی صورت حال کے باعث لیا گیا ہے، تیل کی عالمی پیداوار میں کمی نومبر سے شروع کی جائےگی۔

خیال رہے کہ  کوویڈ وبا کے بعد سے اوپیک پلس کی جانب سے تیل کی پیداوار میں یہ سب سے بڑی کمی ہے۔