Saturday, April 20, 2024

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 6 روپے 90 پیسے سستا، اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 6 روپے 90 پیسے سستا، اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان
September 26, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں بڑی کمی آگئی، اوپن مارکیٹ میں ڈالر چھ روپے نوے پیسے سستا ہوگیا۔

اسحاق ڈار کی وزیرخزانہ کی حیثیت سے تقرری کے مثبت اثرات آنا شروع ہوگئے، کاروباری ہفتے کے پہلے روز امریکی ڈالر کی اونچی پرواز تھم گئی جبکہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ پر چھائے مندی کے بادل چھٹ گئے۔

اسحاق ڈار کی بطور وزیر اخزانہ تقرری کا سب سے زیادہ اثر کرنسی مارکیٹ پر پڑا جہاں اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں بھرپور گراوٹ دیکھی گئی اور 6 روپے 90 پیسےکی کمی کے بعد ڈالر 237 روپے 50 پیسے کا ہوگیا جبکہ
انٹر بینک میں 2 روپے 63 پیسے سستا ہوکر 237 روپے 92 پیسے کی سطح پر بند ہوا۔

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں بھی کاروباری ہفتے کے پہلے دن زبردست تیزی رہی اور 531پوائنٹس کے اضافے کے بعد کاروبار کا اختتام 41151پوائنٹس کی سطح پر ہوا۔

دوسری جانب سونے کی عالمی و مقامی قیمتوں میں کمی آگئی۔ فی تولہ سونے کی قیمت 6800روپے گھٹ کر 143300 روپے کی سطح پر آگئی دس گرام سونے کی قیمت 5829 روپے گھٹ کر 122857 روپے پر آگئی عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 2 ڈالر کی کمی سے 1640 ڈالر کی سطح پر آگئی۔