Friday, April 26, 2024

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر چار روپے مہنگا

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر چار روپے مہنگا
September 19, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - امریکی ڈالر کی قیمت بڑھنے کا سلسلہ نہ رکا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر چار روپے مہنگا ہو کر دو سو پینتالیس روپے کا ہو گیا۔

مندی کے ساتھ شروع ہونے والے کاروباری ہفتے کے پہلے روز کے آغاز سے اختتام تک مندی کے بادل ہی چھائے رہے۔ دن کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس میں  158پوائنٹس کی کمی ریکارڈ ہوئی۔

آج  دن بھر مجموعی طور پر 340 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا۔ 220 کی قیمتوں میں کمی جبکہ 96 کے حصص کی مالیت میں اضافہ ہوا۔ ٹریڈنگ کے دوران مارکیٹ میں 0 اعشاریہ 38 فیصد کمی ریکارڈ ہوئی۔

دوسری جانب کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی پرواز پاکستانی روپیہ کے مقابلے بدستور بلند ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر چار روپے کی لمبی چھلانگ لگا کر 245 روپے کی سطح پر براجمان ہو گیا جبکہ انٹربینک میں 1 روپے 7 پیسے کے اضافے کے بعد  237 روپے 91 پیسے کی سطح پر پہنچ چکا ہے۔

ادھر عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی آ گئی۔ فی تولہ 1500 روپے کمی سے 154700 روپے، 10 گرام سونا 1286روپے کمی سے 132630 روپے کا ہو گیا جبکہ عالمی بازار میں 13ڈالر کمی سے سونا   1662 ڈالر فی اونس ہو گیا۔