Saturday, May 18, 2024

اوور سیز پاکستانیوں کی بڑی تعداد عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کامیاب ہونے پر خوش ہے، بلال گیلانی

اوور سیز پاکستانیوں کی بڑی تعداد عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کامیاب ہونے پر خوش ہے، بلال گیلانی
April 14, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - گیلپ پاکستان کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر بلال گیلانی کا کہنا ہے اوور سیز پاکستانیوں کی بڑی تعداد عمران خان کےخلاف عدم اعتماد کامیاب ہونے پر خوش ہے۔

 92 نیوز کے پروگرام صبح سویرے پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے بلال گیلانی نے کہا 57 فیصد اوور سیز پاکستانی عدم اعتماد کی کامیابی پر خوش ہیں جبکہ 43 فیصد خوش نہیں۔ ان کا کہنا ہے سروے تحریک عدم اعتماد کامیب ہونے کے فوری بعد کیا گیا۔ 2018 کےالیکشن میں 31 فیصد لوگوں نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا تھا۔ پی ٹی آئی ووٹرز کےعلاوہ بھی کچھ لوگ چاہتے تھے حکومت اپنی مدت پوری کرے۔