Friday, May 17, 2024

اومیکرون ڈیلٹا وائرس سے 5 گنا زیادہ تیزی سے پھیلتا ہے، ڈاکٹرعطاء الرحمان

اومیکرون ڈیلٹا وائرس سے 5 گنا زیادہ تیزی سے پھیلتا ہے، ڈاکٹرعطاء الرحمان
January 10, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) سربراہ کورونا ٹاسک فورس ڈاکٹرعطاء الرحمان کہتے ہیں کہ اومیکرون ڈیلٹا وائرس سے پانچ گنا زیادہ تیزی سے پھیلتا ہے۔

ڈاکٹرعطاء الرحمان نے کہا کہ تبدیلی سے اب اومیکرون بآسانی انسان کے خلیے میں داخل ہوسکتا ہے، اومیکرون سے اموات کم لیکن صحت کے نظام پر دباؤ بڑھے گا۔

سربراہ کورونا ٹاسک فورس نے تعلیمی اداروں، پبلک مقامات، شادی ہالز اور بین الصوبائی سفر پر دوبارہ پابندیاں لگانے کا مطالبہ کردیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ بین الصوبائی سفر پر بھی پابندی لگانے کی ضرورت ہے، 7 سے 8 کروڑ کی آبادی نے ابھی تک ویکسینیشن نہیں کرائی۔ جو ویکسینیٹڈ نہیں ان کیلئے خطرہ ہے شدید بیمار ہوسکتے ہیں۔