Monday, December 11, 2023

اومیکرون باقی کرونا کی اقسام جیسا مہلک نہیں لیکن تیزی سے پھیل رہا ہے، اسد عمر

اومیکرون باقی کرونا کی اقسام جیسا مہلک نہیں لیکن تیزی سے پھیل رہا ہے، اسد عمر
January 5, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر کا کہنا ہے اومیکرون باقی کرونا کی اقسام جیسا مہلک نہیں لیکن تیزی سے پھیل رہا ہے۔

اسد عمر نے کہا کورونا کی نئی لہر آ گئی۔ اومیکرون باقی کرونا کی اقسام جیسا مہلک نہیں لیکن تیزی سے پھیل رہا ہے۔ کورونا کے 60 فیصد کیسز کراچی اور لاہور سے رپورٹ ہو رہے ہیں۔ بڑے شہروں میں لوگوں کو سب سے زیادہ خطرہ ہے۔ بڑے شہروں کے لوگ جلدی ویکسین لگوائیں۔ پہلی ڈوز کو چار ہفتے گزر گئے ہیں تو دوسری ڈوز لگوائیں۔

ادھرمعاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کورونا کی نئی قسم اومیکرون سامنے آئی ہے۔ اومیکرون تیزی سے پھیل رہا ہے۔ کورونا سے بچاؤ کے لیے بوسٹر ڈوز لگوانا اور ماسک پہننا ضروری ہے۔ شہری کورونا ویکسی نیشن ضرور کرائیں۔ ویکسی نیشن کرانیوالوں میں اومیکرون کی شرح کم ہے۔ ویکسین نہ لگوانے والے زیادہ اومیکرون سے متاثر ہو رہے ہیں۔ بڑی عمر کے لوگوں کو ویکسین سے بہت فائدہ ہو رہا ہے۔ مردوں کی نسبت خواتین کو ویکسین کا زیادہ فائدہ پہنچ رہا ہے۔

ڈاکٹر فیصل سلطان بولے کورونا کی نئی اقسام پر بہت مفروضے پھیلائے جا رہے ہیں۔ اومیکرون نسبتاً زیادہ تیزی سے پھیل رہا ہے۔ اومیکرون بڑی تعداد میں پاکستان میں دکھ رہا ہے۔ اومیکرون کے کیسز ابھی اوپر جائیں گے۔ ممکن ہے دیگر گنجان آباد علاقوں میں بھی اومیکرون تیزی سے پھیلے۔