Friday, April 26, 2024

اومی کرون کیسز کی شرح 60 سے 70 فیصد ہے، وزارت صحت

اومی کرون کیسز کی شرح 60 سے 70 فیصد ہے، وزارت صحت
January 16, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان میں اومی کرون کیسز کی تعداد میں اضافہ جاری ہے۔ وزارت صحت حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں اومی کرون کیسز کی شرح 60 سے 70 فیصد کے درمیان ہے۔

وزارت صحت حکام کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ اومی کرون کیسز کی شرح سندھ میں رپورٹ ہو رہی ہے۔ کراچی میں مزید 2412 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں۔ گزشتہ روز سندھ بھر میں 11783 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔

حیدرآباد میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح آٹھ فیصد سے بڑھ گئی۔ گزشتہ روز سندھ بھر میں مجموعی طور پر کورونا مثبت کیسز کی شرح 22 فیصد سے زائد ہے۔

وزارت صحت حکام کا کہنا ہے کہ کراچی، لاہور ، اسلام آباد و راولپنڈی میں اومی کرون میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ یومیہ رپورٹ ہونے والے کیسز میں اومی کرون کی شرح 60 سے 70 فیصد کے قریب ہے۔

این سی اوسی حکام کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں 24 گھنٹے میں 51 ہزار 236 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ 24 گھنٹے میں کورونا کے مثبت آنے کی شرح 7.8 فیصد رہی۔

ادھر پنجاب میں اومیکرون کے مزید 30 کیس رپورٹ ہوئے، صوبے میں اومیکرون متاثرین کی مجموعی تعداد 462 ہوگئی۔ چوبیس گھنٹوں میں لاہورسے اٹھائیس اورشیخوپورہ سے دو اومیکرون کیس رپورٹ ہوئے۔