Wednesday, April 24, 2024

اوگرا نے قیمتیں کم کرنے کو کہا، وزیراعظم نے بڑھانے کا حکم دے دیا، حماد اظہر

اوگرا نے قیمتیں کم کرنے کو کہا، وزیراعظم نے بڑھانے کا حکم دے دیا، حماد اظہر
August 16, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کا کہنا ہے پہلی بار ہوا اوگرا نے قیمتیں کم کرنے کو کہا، وزیراعظم نے بڑھانے کا حکم دے دیا۔

حماد اظہر کا کہنا ہے عالمی مارکیٹ میں تیل سستا ہونے کے باوجود ملک میں سستا نہیں مل رہا۔ ملک میں تیل سستا نہ ہونے کی وجہ موجودہ حکومت کی نااہلی ہے۔ مفتاح اسماعیل ٹی وی پر آکر بہانے بنا رہے ہیں۔ جب تیل کی قیمتیں زیادہ تھیں تو پاکستان نے تیل بھاری مقدار میں درآمد کیا۔ ڈالر نیچے آنے کے بعد یہ نہ سوچا جائے معیشت بہتر ہورہی ہے۔ عوام کو دھوکہ دینا بند کریں۔ عوام کو بتائیں کہ آپ نے پچھلے مہینوں میں زیادہ مارجن پر ضرورت سے زیادہ پیٹرولیم مصنوعات درآمد کیں۔ پھر ان کنسائنمنٹس کو نیشنل بینک نے 240 روپے ڈالر کے ریٹ پر آف لوڈ کیا۔

حماد اظہر نے کہا  ‏مسلط حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی امپورٹ میں بھی غفلت دکھائی۔ پچھلے دو ماہ میں مہنگے دام اور بلند مارجن پر ضرورت سے کہیں زیادہ تیل امپورٹ کیا گیا۔ پھر تیل کی قیمت بینکوں نے مہنگے ڈالر ریٹ پر روپے میں موصول کی۔