Wednesday, May 1, 2024

اوگرا نے گیس 68 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کر دی

اوگرا نے گیس 68 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کر دی
March 2, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - گیس صارفین کے لیے بُری خبر آ گئی۔ اوگرا نے گیس 68 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کر دی۔

سوئی نادرن گیس کی اوسط قیمت 670 روپے 37 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر ہو گئی۔ گیس کی قیمتوں میں اضافے سے صارفین پر 2 سو 27 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔

سوئی سدرن کے لیے بھی  گیس کی قیمتوں میں 107 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کر دیا گیا۔ سوئی سدرن گیس کی نئی اوسط قیمت 829 روپے 48 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کر دی گئی۔ اضافے سے سوئی سدرن کے  صارفین پر 2 سو 66 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔

اوگرا نے سوئی سدرن اور سوئی نادرن کی جانب سے قیمتوں پر نظرثانی کی درخواستوں پر فیصلہ سنایا۔