Friday, April 26, 2024

او آئی سی کا بھارت میں مسلم طالبات کو حجاب اوڑھنے سے روکنے کی مہم پر اظہارِتشویش

او آئی سی کا بھارت میں مسلم طالبات کو حجاب اوڑھنے سے روکنے کی مہم پر اظہارِتشویش
February 15, 2022 ویب ڈیسک

جدہ (92 نیوز) اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے بھارت میں مسلم طالبات کو حجاب اوڑھنے سے روکنے کی مہم پر اظہار تشویش کردیا۔

او آئی سی تنظیم نے بھارتی حکومت سے مسلمانوں کو تحفظ دینے کا مطالبہ کردیا، اقوام متحدہ نے بھی بھارتی مسلمانوں کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے اقدامات کا کہہ دیا۔

اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹریٹ نے ایک بیان جاری کیا، جس میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں مسلمانوں اور ان کی عبادت گاہوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے، ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے مسلمانوں پر تشدد کے واقعات بڑھ گئے ہیں، جبکہ اقوام متحدہ سے بھارتی مسلمانوں کا تحفظ یقینی بنا نے کیلئے بھی کہا ہے۔

بھارتی ریاست کرناٹک میں اسکولوں اور کالجوں میں مسلمان طالبات کے حجاب اور برقع پہننے پر پابندی لگادی گئی ہے، انتہاپسند ہندوجتھوں کی جانب سے حجاب پہننے والی طالبات کو ہراساں کرنے کے واقعات بڑھ گئے ہیں۔