Friday, April 26, 2024

او آئی سی اجلاس کی تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں، شاہ محمود قریشی

او آئی سی اجلاس کی تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں، شاہ محمود قریشی
March 21, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کہتے ہیں او آئی سی اجلاس کی تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چین کے وزیرخارجہ بھی بطورمہمان خصوصی آج تشریف لارہے ہیں، وزیراعظم عمران خان اس اجلاس سے کلیدی خطاب کریں گے۔

وزیرخارجہ شاہ محمود نے سینئر حکام کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاؤس کا بھی دورہ کیا، انتظامات کا جائزہ لیا، کانفرنس کل سے شروع ہوگی۔

دوسری جانب او آئی سی وزرائے خارجہ کانفرنس میں شرکت کیلئے معزز مہمانوں کی آمد جاری ہے۔ اکثر ممالک کے وزرائے خارجہ آج پہنچیں گے۔