Sunday, September 8, 2024

او آئی سی اجلاس کے فوری بعد عمران خان ترپ کا پتہ پھینکیں گے، عمران اسماعیل

او آئی سی اجلاس کے فوری بعد عمران خان ترپ کا پتہ پھینکیں گے، عمران اسماعیل
March 19, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ او آئی سی اجلاس کے فوری بعد عمران خان ترپ کا پتہ پھینکیں گے۔

ہفتہ کے روز دوران نیوز کانفرنس اُنہوں نے کہا کہ عمران خان پہلے سے زیادہ مضبوط وزیراعظم بن کر ابھریں گے، دیکھتے ہیں کون مائی کا لعل او آئی سی اجلاس نہیں ہونے دیتا۔ کوئی رخنہ ڈالے گا تو پوری قوت سے نمٹیں گے۔

گورنر عمران اسماعیل نے کہا ریاست کے پاس ڈنڈا بھی ہوتا ہے اور پیسہ بھی ہوتا ہے، اس کے باوجود کسی کو خریدا نہ ڈرایا دھمکایا۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے گورنر راج لگانے کا کہا تو ایک سیکنڈ کی تاخیر نہیں کریں گے۔ سندھ یا کسی بھی صوبے میں گورنر راج کا آپشن نہیں ہے۔