Saturday, April 27, 2024

انتیس ویں نیشنل اسکی چیمپئن شپ گلگت بلتستان اسکاؤٹس نے جیت لی

انتیس ویں نیشنل اسکی چیمپئن شپ گلگت بلتستان اسکاؤٹس نے جیت لی
February 8, 2022 ویب ڈیسک

گلگت (92 نیوز) انتیس ویں نیشنل اسکی چیمپئن شپ گلگت بلتستان اسکاؤٹس نے جیت لی۔

29 ویں نیشنل اسکی چیمپئن شپ کا پی اے ایف اسکی ریزورٹ، نلتر میں آغاز ہو گیا۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق گلگت بلتستان سکاؤٹس نے 29 ویں نیشنل اسکی چیمپئن شپ جیت لی۔ گلگت بلتستان سکاؤٹس کے زاہد عباس نے پہلے دن سلالم کیٹیگری میں گولڈ میڈل جیت لیا۔ چاندی کا تمغہ گلگت بلتستان سکاؤٹس میر نواز کے حصے میں آیا۔ کانسی کا تمغہ پاک آرمی کے عبدالجان نے حاصل کیا۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ایونٹ میں پی اے ایف کے علاوہ معروف ملکی اسکی ٹیموں نے بھرپور شرکت کی۔ ایونٹ میں پاک آرمی، گلگت بلتستان سکاؤٹس، گلگت بلتستان ونٹر اسپورٹس ایسوسی ایشن، چترال، خیبر پختون خواہ، پنجاب، اسلام آباد، ہائر ایجوکیشن کمیشن ہندو کش سنو سپورٹس کلب اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کی ٹیموں نے شرکت کی۔