Friday, May 17, 2024

سری لنکن ٹیم پر حملے میں ملوث دہشتگرد اقبال عرف بالی مقابلے میں مارا گیا

سری لنکن ٹیم پر حملے میں ملوث دہشتگرد اقبال عرف بالی مقابلے میں مارا گیا
May 4, 2023 ویب ڈیسک

پشاور (92 نیوز) - انٹیلی جنس کی پیشگی اطلاع پر دہشتگرد اقبال عرف بالی خیبرپختونخوا پولیس سے مقابلے کےدوران ہلاک ہوگیا۔

انٹیلی جنس کی پیشگی اطلاع پر خیبرپختونخوا پولیس کی بروقت اور مؤثر کارروائی کے دوران ڈیرہ اسماعیل خان القاعدہ اور ٹی ٹی پی کھیارہ گروپ کا انتہائی مطلوب اور سرکردہ دہشتگرد اقبال عرف بالی پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔ دہشتگرد اقبال عر ف بالی کھیارہ پولیس پر حملے کے بعد جوابی فائرنگ اور بروقت کاروائی کے نتیجے میں ساتھی سمیت فتح موڑ کے قریب واصل جہنم ہوا۔

دہشتگردی اور ٹارگٹ کلنگ کی 26 وارداتوں میں خیبرپختونخوا اور پنجاب پولیس کو مطلوب انتہائی خطرناک دہشتگرد اقبال عرف بالی کھیارہ کی زندہ یا مردہ گرفتاری کیلئے 1 کروڑ 5 لاکھ روپے کی انعامی رقم کا اعلان کر رکھا تھا۔

ڈیرہ پولیس حکام کے مطابق اقبال عرف بالی حالیہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ٹراما سنٹر خود کش دھماکے، سری لنکن کرکٹ ٹیم پر حملے میں بھی ملوث تھا۔