Wednesday, April 24, 2024

انٹرنیٹ پر ہونے والی دوستی امریکی ڈاکٹر کو پاکستان کھینچ لائی

انٹرنیٹ پر ہونے والی دوستی امریکی ڈاکٹر کو پاکستان کھینچ لائی
May 22, 2022 ویب ڈیسک

گوجرانوالہ (92 نیوز) - انٹرنیٹ پر ہونے والی دوستی امریکی ڈاکٹر کو پاکستان کھینچ لائی۔ امریکی ڈاکٹر میگ نے گوجرانوالہ میں اسلامی تعلیمات سے متاثر ہو کر اسلام بھی قبول کیا۔

امریکا کے شہر شکاگو کی لیڈی ڈاکٹر میگ پاکستان کے قصبہ راہوالی میں اپنے محبوب ٹیلر ماسٹر کے پاس پہنچ گئی۔ ڈاکٹر میگ نے اسلامی تعلیمات سے متاثر ہو کر جامعہ مسجد جتی شاہ جمال کے خطیب حافظ محمد اشرف رضا قادری کے ہاتھوں اسلام قبول کیا اور  محلہ لوہاراں راہوالی کے ٹیلر ماسٹر ملک محبوب علی ولد ملک یعقوب حسین سے نکاح کر لیا۔

اسلام قبول کرنے کے بعد ڈاکٹر میگ کا اسلامی نام ہانیہ رکھا گیا۔

ہانیہ نے بتایا کہ  پاکستانی پیار کرنے والے اور زندہ دل لوگ ہیں۔ وہ اپنے سسرالی رشتہ داروں سے مل کر بہت خوش ہوئی، سب بہت ہی پیارے لوگ ہیں۔