Sunday, September 8, 2024

انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹوئنٹی: شاہین شاہ آفریدی کا فرنچائز ڈیزرٹ وائپرز کیساتھ 3 سالہ معاہدہ

انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹوئنٹی: شاہین شاہ آفریدی کا فرنچائز ڈیزرٹ وائپرز کیساتھ 3 سالہ معاہدہ
August 15, 2023 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - شاہین شاہ آفریدی کا انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹوئنٹی کی فرنچائز ڈیزرٹ وائپرز کے ساتھ 3 سال کا معاہدہ ہو گیا۔

قومی فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی کا کہنا ہے کہ ڈیزرٹ وائپرز کا حصہ بن کر پرجوش ہوں، یو اے ای میں پاکستانی شائقین کی بہت بڑی تعداد موجود ہے۔ امید ہے کہ میری ٹیم کو بھی وہاں بھرپور سپورٹ ملے گی۔

ڈیزرٹ وائپرز گزشتہ آئی ایل ٹی ٹوئنٹی میں رنرز اپ رہی تھی، لیگ آئندہ سال جنوری میں شائقین کی توجہ کا مرکز بنے گی۔