Friday, April 26, 2024

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 305 پوائنٹس کی کمی، ڈالر اور سونا مہنگا

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 305 پوائنٹس کی کمی، ڈالر اور سونا مہنگا
August 25, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) – پاکستان اسٹاک مارکیٹ پر مندی کے بادل تاحال موجود ہیں۔ ہنڈریڈ انڈیکس میں 305 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے آغاز سے اختتام تک مندی کے بادل چھائے رہے۔

دن کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس میں 305 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد کاروبار کا اختتام 43 ہزار 32 پوائینٹس کی سطح پر ہوا دن بھر 256 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا، 210 کے حصص کی قیمتوں میں
کمی جبکہ 120 کے شیئر کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

دوسری جانب کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدرمیں اضافے کا سلسلہ برقرا ر ہے اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50پیسے مہنگا ہوکر 229 روپے50  پیسے، انٹربینک میں ایک روپیہ 3 پیسے مہنگا ہوکر 219 روپے 41 پیسے کہ سطح پر بند ہوا۔

ادھر سونے کی فی تولہ قیمت میں 1200 روپے کے اضافے سے1,47,100  روپے 10 گرام سونا 1029 روپے اضافے سے 1,26,115  روپے کا ہوگیا جبکہ عالمی بازار میں سونا 18 ڈالر اضافے سے 1764 ڈالر فی اونس ہوگیا۔