Wednesday, April 24, 2024

انٹربینک میں ڈالر 6 پیسے مہنگا، پاکستان اسٹاک مارکیٹ 37 پوائنٹس گر گئی

انٹربینک میں ڈالر 6 پیسے مہنگا، پاکستان اسٹاک مارکیٹ 37 پوائنٹس گر گئی
September 22, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - انٹربینک میں ڈالر مزید 6 پیسے مہنگا ہوگیا، پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان رہا، ہنڈرڈ انڈیکس سینتیس پوائنٹس گرگیا۔

انٹربینک میں ڈالر مزید 6 پیسے مہنگا ہوکر 239 روپے 71 پیسے پر بند ہوا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے سستا ہوکر 244 روپے 90 پیسے پر آگیا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کا چوتھا روز شدید اتار چڑھاؤ کے بعد اختتام پذیر ہوا، ہنڈریڈ انڈیکس میں 37 پوائنٹس کی کمی کے بعد کاروبار 40 ہزار 927 پر بند ہوا۔ دن بھر مجموعی طور پر 355 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا، 220 کمپنیوں کے شیئرز میں کمی جبکہ 115 کے شیئرز میں اضافہ ہوا۔ آج مارکیٹ کی بلند ترین سطح 40,986 جبکہ کم ترین سطح 40,417 رہی۔

اُدھر سونے کی قیمت میں 400 روپے کی کمی ہوگئی، جس کے بعد فی تولہ سونا 1 لاکھ 54 ہزار 700 روپے پر آگیا۔ 10 گرام سونے کی قیمت 343 روپے کمی سے 1 لاکھ 32 ہزار 630 روپے ہوگئی۔ عالمی مارکیٹ میں بھی 5 ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا 1669 ڈالر پرآگیا۔