Saturday, July 27, 2024

انٹربینک میں ڈالر 305 روپے 54 پیسے پر پہنچ گیا، اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی

انٹربینک میں ڈالر 305 روپے 54 پیسے پر پہنچ گیا، اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی
August 31, 2023 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - روپے کے مقابلے میں ڈالر ہر روز نئی بلندی کو پہنچنے لگا، اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان رہا۔ 

کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی پرواز مزید بلند ہوگئی، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 4 روپے مہنگا ہوکر 323 روپے کی بلند ترین سطح پر جبکہ انٹر بینک میں ایک روپے 9 پیسے مہنگا ہوکر 305 روپے 54 پیسے پر بند ہوا۔

ادھر شرح سود میں اضافے کے امکان کے پیش نظر پاکستان اسٹاک مارکیٹ شدید مندی کا شکار ہے 1242 کی کمی کے بعد ہنڈریڈ انڈیکس 46 ہزار کی حد بھی گنوا کر 45 ہزار 2 پوائنٹس پر بند ہوا۔

دن بھر مجموعی طور پر324 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا، 48 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 256 کے شیئرز میں کمی ہوئی مارکیٹ کی بلند ترین سطح 46,358  جبکہ کم ترین سطح 44,459 رہی۔

دوسری جانب سونے کی فی تولہ قیمت میں 3400 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 39 ہزار 800 روپے اوردس گرام سونے کی قیمت 2915 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 5 ہزار 590 روپے ہوگئی عالمی مارکیٹ میں 7 ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا 1945 ڈالر پر پہنچ گیا۔