انٹربینک میں ڈالر 21 پیسے مہنگا، پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 167 پوائنٹس کی کمی
کراچی (92 نیوز) - انٹربینک میں ڈالر 21 پیسے مہنگا ہوکر 224روپے 37 پیسے کی سطح پر پہنچ گیا۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 167 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔
روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید تگڑا ہوگیا، انٹربینک میں ڈالر 21 پیسے مہنگا ہوکر 224روپے 37 پیسے کی سطح پر بند ہوا۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 167 پوائنٹس کی کمی ہو ئی ہے۔ 100 انڈیکس 41 ہزار 651 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ دوران ٹریڈنگ مارکیٹ میں 0 اعشاریہ 4 فیصد کمی ریکارڈ ہوئی ہے۔