Saturday, May 4, 2024

انٹربینک میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح 184 روپے سے تجاوز کرگیا

انٹربینک میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح 184 روپے سے تجاوز کرگیا
April 1, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - انٹربینک میں ڈالر 61 پیسے مہنگا ہوکر تاریخ کی بلند ترین سطح 184 روپے سے تجاوز کر گیا۔

گزشتہ ہفتے سے ڈالر کی قیمت میں اضافے کا تسلسل جاری ہے، انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 61 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد مجموعی قیمت 184.9 روپے تک پہنچ گئی۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے مہنگا ہوا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر بلند ترین سطح 185 روپے 50 پیسے کا ہوگیا۔

دوسری جانب سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ دیکھا گیا فی تولہ سونا 100 روپے کے اضافے سے 131450 روپے 10 گرام سونا 86 روپے اضافے سے112697 روپے کی سطح پر پہنچ گیا جبکہ عالمی بازار میں سونا 4 ڈالر کمی سے 1931 ڈالر فی اونس ہوگیا۔

پاکستان میں اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رحجان برقرار رہا، مثبت ہندسوں پر شروع ہونے والے کاروباری ہفتے کا اختتام بھی مثبت ہندسوں پر ہوا۔

جمعے کے روز کاروبار میں تیزی کے باعث ہنڈریڈ انڈیکس 223پوائنٹس کی اضافے کے بعد 45 ہزار کی حد عبور کرکے45ہزار152 کی سطح پر بند ہوا۔

دن بھر مجموعی طورپر 371 کمپنیوں کے شیئرزمیں کاروبار ہوا 182 کمپنیوں کے شیئرزکی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 157 کے شیئرزکی قیمتوں میں کمی ہوئی۔ آج مارکیٹ کی بلند ترین سطح 45,396 جبکہ کم ترین سطح 44,654 رہی۔