Friday, April 26, 2024

اوپن مارکیٹ کے بعد انٹر بینک میں بھی ڈالر کی ڈبل سنچری، پاکستان اسٹاک مارکیٹ مستحکم

اوپن مارکیٹ کے بعد انٹر بینک میں بھی ڈالر کی ڈبل سنچری، پاکستان اسٹاک مارکیٹ مستحکم
May 19, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) – اوپن مارکیٹ کے بعد انٹربینک میں بھی ڈالر نے ڈبل سنچری مکمل کرلی، کاروبار شروع ہوتے ہی ڈالر ڈیڑھ روپیہ مہنگا ہوکر 200 روپے کا ہوگیا۔ ادھر پاکستان اسٹاک مارکیٹ مستحکم ہونے لگی۔

 انٹربینک میں ڈالر آج 1 روپے 61 پیسے مہنگا ہوگیا، ڈالر انٹربینک میں 200 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

رواں ہفتے ڈالر 7 روپے 38 پیسے مہنگا ہوا، نئی حکومت آنے کے بعد سے اب تک انٹربینک میں ڈالر سترہ روپے مہنگا ہو چکا ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 201 روپے سے اوپر فروخت ہورہا ہے۔

دوسری طرف پاکستان اسٹاک مارکیٹ مستحکم ہونے لگی ہے، کاروبار کے آغاز پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 91 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، ہنڈرڈ انڈیکس 43 ہزار 118 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔