Friday, April 26, 2024

انٹربینک میں ڈالر اکیانوے پیسے مزید سستا ہو گیا

انٹربینک میں ڈالر اکیانوے پیسے مزید سستا ہو گیا
April 12, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - انٹربینک میں ڈالر اکیانوے پیسے مزید سستا ہو کر ایک سو بیاسی روپے دو پیسے پر بند ہوا۔

ملک میں سیاسی استحکام کے مثبت نتائج آنے لگے۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں  تیزی کا سلسلہ برقرار  ہے۔ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز میں مارکیٹ میں اتارچڑھاؤ کے بعد ہنڈریڈ انڈیکس262پوائنٹس کےاضافے سے 46 ہزار407کی سطح پر بند ہوا ۔

دن بھرمجموعی طور پر 365 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا۔ 180 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی جبکہ 169 کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ آج مارکیٹ کی بلند ترین سطح 46,459 جبکہ کم ترین سطح 45,896 رہی ۔

دوسری طرف  امریکی ڈالر  اوپن مارکیٹ میں ایک روپے 50 پیسے  کی کمی سے 183 عشاریہ  پانچ صفر روپے اور  انٹربینک میں  ڈالر91پیسے کی کمی سے 182 عشاریہ صفر دو روپے کی سطح پر بند ہوا۔

اُدھر سونے کی مقامی  مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی آگئی۔ فی تولہ سونا 1400 روپے کی کمی سے ایک لاکھ 30 ہزار روپے، 10 گرام سونے کی قیمت1200روپے کی کمی سے 1 لاکھ 11 ہزار 453 روپے ہو گئی جبکہ عالمی مارکیٹ میں 2 ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا 1955 ڈالر پر پہنچ گیا۔