Friday, April 26, 2024

انٹربینک میں ڈالر 94 پیسے مہنگا، پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 408 پوائنٹس کی کمی

انٹربینک میں ڈالر 94 پیسے مہنگا، پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 408 پوائنٹس کی کمی
May 6, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - انٹربینک میں ڈالر 94 پیسے مہنگا ہوگیا، پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 408 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

انٹربینک میں ڈالر 94 پیسے مہنگا ہو کر 186 روپے 63 پیسے پر بند ہوا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 187 روپے پر مستحکم رہا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 408 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی، ہنڈرڈ انڈیکس 45 ہزار کی سطح سے نیچے آگیا، انڈیکس 44 ہزار 840 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ ٹریڈنگ کے دوران مارکیٹ میں 0.9 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

ادھر دوسری جانب صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں 350 روپے تولہ اضافہ ہوا، نئی قیمت ایک لاکھ 32 ہزار 350 روپے ہوگئی۔ عالمی بازار میں سونا 3 ڈالر اضافے سے 1882 ڈالر فی اونس ہوگیا۔