Thursday, April 18, 2024

پاکستان اسٹاک مارکیٹ 112 پوائنٹس گرگئی، ڈالر ایک روپیہ 7 پیسے سستا

پاکستان اسٹاک مارکیٹ 112 پوائنٹس گرگئی، ڈالر ایک روپیہ 7 پیسے سستا
June 28, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) – پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز زبردست اتارچڑھاو رہا- مارکیٹ 112 پوائنٹس کی کمی سے 41 ہزار 765 پر بند ہوئی۔ اسی طرح سونے اور ڈالر کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاو رہا۔ مارکیٹ 112پوائنٹس کی کمی سے 41 ہزار 765 پر بند ہوئی۔

دن بھرمجموعی طورپر 343 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا۔201 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی جبکہ 123 کے شیئرز میں اضافہ ہوا۔ آج مارکیٹ کی بلند ترین سطح 42,149 جبکہ کم ترین سطح 41,614 رہی۔

دوسری طرف انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر1روپے 7 پیسے کی کمی سے  206.87 پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 206 روپے 50پیسے پرمستحکم رہا۔

دوسری جانب سونے کی قیمت میں350  روپے کی کمی ہوگئی جس کےبعد فی تولہ سونا 1 لاکھ 41 ہزار500  روپے پر آگیا۔ 10 گرام سونے کی قیمت301 روپے کی کمی سے 1 لاکھ 21 ہزار313  روپے ہوگئی۔ اسی طرح عالمی مارکیٹ میں 10 ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا 1823 ڈالر پرآگیا۔