Friday, April 26, 2024

انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں آٹھ پیسے کمی، دو سو تیرہ روپے نوے پیسے پر بند ہوا

انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں آٹھ پیسے کمی، دو سو تیرہ روپے نوے پیسے پر بند ہوا
August 16, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں آٹھ پیسے کمی ہو گئی۔ ڈالر دو سو تیرہ روپے نوے پیسے پر بند ہوا۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر تین روپے مہنگا ہو کر دو سو تیرہ روپے کا ہو گیا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق ملک پر واجب الادا قرضوں کی مالیت میں اضافہ ہو گیا۔ مالی سال دو ہزار بائیس تیئس کے چھ ماہ میں قرضے بیالیس کھرب ستر ارب روپے تک جا پہنچے۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ایک سو پچاسی پوائنٹس کی کمی ہوئی۔ انڈیکس تینتالیس ہزار چار سو چھتیس پر بند ہوا۔