Monday, May 20, 2024

انٹر بینک میں ڈالر 232 روپے 93 پیسے کا ہو گیا

انٹر بینک میں ڈالر 232 روپے 93 پیسے کا ہو گیا
July 26, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - ڈالر کی بلند اڑان نہ تھمی ۔ انٹر بینک میں ڈالر آج مزید تین روپے پانچ پیسے مہنگا ہو کر تاریخ کی نئی بلند ترین قیمت 232 روپے 93 پیسے کا ہو گیا۔

انٹربینک میں ڈالر 232 روپے 93 پیسے کی سطح پر پہنچ گیا۔ ایک روز میں روپیہ ایک اعشاریہ 31 فیصد گر گیا۔ اوپن مارکیٹ کی بات کریں تو یہاں بھی روپیہ بے قدر ہی ہے۔ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر تین روپے مہنگا ہو کر 236 روپے کا ہو گیا۔

پندرہ جولائی کے بعد سے اب تک انٹربینک میں  ڈالر 22 روپے 93 پیسے مہنگا ہو چکا ہے جبکہ اسی عرصے کے دوران اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر  کی قدر میں 50 روپے سے زائد اضافہ ہوا ہے۔